پوپ فرانسس کا غزہ کی "مایوس کن” صورت حال پر اظہار افسوس

82
Pope Francis
Pope Francis

ویٹیکن سٹی ۔18اکتوبر (اے پی پی):پوپ فرانسس نےغزہ کی مایوس کن صورت حال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے پیروکاروں پر زور دیا کہ اسرائیل اور حماس کے تنازع میں صرف امن کی حمایت کریں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز سکوائر میں اپنے ہفتہ وار خطبے میں پوپ نے غزہ کے ہسپتال میں ہونے والے حملے کا واضح طور پر ذکر نہیں کیا ۔

انہوں نے انسانی تباہی سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ کوششوں کی التجا کی اور کہا کہ وہ 27 اکتوبر کو سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں امن کے لیے خصوصی دعا کی امامت کریں گے۔