چین ، چھون یون کا پانچواں دن ،مسافروں کی آمد و رفت کی تعداد 207 ملین تک جا پہنچی

182
China, the fifth day of Chun Yun,
China, the fifth day of Chun Yun,

بیجنگ۔19جنوری (اے پی پی):چین کے جشن بہار کے تہوار کی مناسبت سے ” چھون یون ” کا 18 جنوری کو پانچواں دن تھا ،چھون یو ن ۔ 2025 سپیشل آفس کے مطابق پورے چین میں لوگوں کے آمدورفت کی تعداد 207 ملین تک جا پہنچی ۔چینی میڈیا کے مطابق ان میں سے قومی ریلوے پر 13.55 ملین مسافروں نے سفر کیا اور 821 مسافر ٹرینوں کا اضافہ کیا گیا۔

دریں اثنا، اسی دن قومی شاہراہوں پر مسافروں کی آمدورفت 191 ملین،ہوائی سفر کرنے والوں کی آمدورفت 2.26 ملین اور آبی گزرگاہوں پر مسافروں کی آمدورفت 6 لاکھ 30 ہزار رہی۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ ماہ کے مقابلے میں نمایاں اضافے کا رجحان ظاہر کرتے ہیں۔