ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے 12 ارکان اسرائیلی گولہ باری کی وجہ سے اہلخانہ سمیت غزہ میں پھنس گئے

153

غزہ۔18دسمبر (اے پی پی):ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے 12 عملے کے ارکان اور ان کے اہلخانہ غزہ میں پھنس گئے۔ متحدہ عرب امارات میں امارات نیوز ایجنسی (وام)کے مطابق الخدمت تنظیم ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف ) نے کہا ہے کہ ان کے 12 عملے کے ارکان اور ان کے اہلخانہ خان یونس کے مغربی علاقے المویسی میں جاری اسرائیلی گولہ باری کے باعث اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔تنظیم نے غزہ کی پٹی میں اپنے عملے اور مریضوں کی سلامتی کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام شہریوں اور انسانی امداد فراہم کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے خطے میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کی اپیل بھی کی ہے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کو کم کیا جا سکے