کولمبیا کے صدر نے شمال مشرقی علاقے میں ہنگامی حالت کے نفاذکا اعلان کر دیا

113
Colombian President Gustavo Petro
Colombian President Gustavo Petro

بگوٹا۔21جنوری (اے پی پی):کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے شمال مشرقی کاتاتمبو علاقے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے درمیان ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے یہ اعلان نیشنل لبریشن آرمی ( ای ایل این ) کے ارکان کے حالیہ حملوں کے بعد انسانی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کیا جس میں 80 افراد ہلاک اور 11,000 بے گھر ہوئے تھے۔

انہوں نےان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ای ایل این ایک مسلح گروہ بن گیا ہے جو منشیات کی سمگلنگ اور نیم فوجی ثقافت کے ذریعے زیادہ پھیل گیا ہے۔ دریں اثنا مسلح افواج نیشنل لبریشن آرمی ( ای ایل این ) کے خطرے سے دوچار شہریوں خاص طور پر امن کے دستخط کنندگان اور ان کے خاندانوں کو تیوراما، ال تارا، کنونشن، سان کیلیکسٹو، ہکاری اور تبو کی میونسپلٹیوں میں شہریوں کو بچانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔