ناران۔ 04 نومبر (اے پی پی):وادی کاغان کے بالائی علاقوں میں برفباری شروع گئی ہے،وادی کاغان کے بالائی علاقوں میں منگل کے روز وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سیاحتی مقامات ایک بار پھر سفید چادر اوڑھ چکے ہیں،برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک بھر سے سیاح کاغان،ناران اور اس کے نواحی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیاحتی …
ناران،وادی کاغان کے بالائی علاقوں میں برفباری، کے ڈی اے کی ٹیمیں متحرک
ناران۔ 04 نومبر (اے پی پی):وادی کاغان کے بالائی علاقوں میں برفباری شروع گئی ہے،وادی کاغان کے بالائی علاقوں میں منگل کے روز وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سیاحتی مقامات ایک بار پھر سفید چادر اوڑھ چکے ہیں،برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک بھر سے سیاح کاغان،ناران اور اس کے نواحی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیاحتی مقامات بٹہ کنڈی،بیسر،جھیل لولوسر اور جھیل سیف الملوک سمیت وادی کے متعدد بالائی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث ان علاقوں میں موسم نہایت سرد ہو گیا ہے جبکہ دلفریب مناظر اور برف سے ڈھکے پہاڑ سیاحوں کے لیے کشش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان کی ہدایت پر برفباری کے دوران سیاحوں کی رہنمائی،مدد اور سہولت کے لیے کے ڈی اے کی ٹیموں کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے،یہ ٹیمیں سیاحوں کو محفوظ سفری رہنمائی فراہم کر رہی ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد کے لیے تیار ہیں۔کے ڈی اے حکام کے مطابق ادارے کی ٹیمیں برفباری کے دوران مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ کر رہی ہیں تاکہ سیاحوں کو سڑکوں کی صورتحال،برف جمنے یا سلائیڈنگ سے متعلق بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔ادارے نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے باخبر رہتے ہوئے سفر کریں
گاڑیوں کے ٹائروں میں چین لگائیں اور عملے کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔









