نگران حکومت کا ایک سیاسی جماعت کی ٹرول بریگیڈ کی جانب سے صحافی غریدہ فاروقی کو ہراساں کرنے کی بدنیتی پر مبنی مہم پر اظہار تشویش، لوگوں کے گھروں کے پتہ جات اور فون نمبرز لیک کرنا تشدد اور ہراساں کرنے کے مترادف ہے، مرتضیٰ سولنگی

Murtaza Solangi

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):نگران حکومت نے ایک سیاسی جماعت کی ٹرول بریگیڈ کی جانب سے سینئر صحافی غریدہ فاروقی کو ہراساں کرنے کی بدنیتی پر مبنی مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ایک ٹویٹ میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ لوگوں کے گھروں کے پتہ جات اور پرائیویٹ فون نمبرز لیک کرنا تشدد اور ہراساں کرنے کے مترادف ہے جسے قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مجرمان اور ان کے ہینڈلرز قانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔