وزارت خزانہ کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہوں کی تردید

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کی ہے ۔ وزارت خزانہ کے حکام کی طرف سے ہفتہ کو جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ حکام نے کہاکہ سوشل میڈیا پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے …

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کی ہے ۔

وزارت خزانہ کے حکام کی طرف سے ہفتہ کو جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ حکام نے کہاکہ سوشل میڈیا پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفیکیشن جعلی ہے ۔