چین کا اسرائیل سے رفح میں فوری فوجی آپریشن بند کرنے کامطالبہ

China
China

بیجنگ ۔13فروری (اے پی پی):چین نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر رفح میں فوجی آپریشن بند کرے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جاری بیان میں کہا کہ چین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے، بے گناہ شہریوں کے جانی نقصان سے بچنے اور رفح میں مزید تباہ کن انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین رفح میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہم شہریوں اور بین الاقوامی قانون کے خلاف کارروائیوں کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد فوجی آپریشن بند کرے، بے گناہ شہریوں کے جانی نقصان سے بچنے اور رفح میں مزید تباہ کن انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

اس سے قبل برطانیہ نے بھی کہاکہ ہم کو رفح کی صورتحال پر بہت تشویش میں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کو اس بمباری کو روکے اور مزید کسی بھی کارروائی کے کرنے سے پہلے بہت سنجیدگی سے سوچنا چاہیے ۔