اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو آئین و قانون کے مطابق پانامہ پیپرز کیس کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ عمران خان دوسروں کی تلاشی کیلئے پوچھ رہے ہیں مگر خود تلاشی کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو منی ٹریل کے بارے میں عوام کوبتانا چاہیے۔بدھ کو نجی ٹی …
،وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو آئین و قانون کے مطابق پانامہ پیپرز کیس کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ عمران خان دوسروں کی تلاشی کیلئے پوچھ رہے ہیں مگر خود تلاشی کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو منی ٹریل کے بارے میں عوام کوبتانا چاہیے۔بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تحقیقات کے طریقہ کار کے حوالے سے سپریم کورٹ کے سامنے ایک درخواست کے ذریعے اپنے تحفظات پیش کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی آئینی پیرامیٹرز کے تحت کیس کی تحقیقات کرے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہر جماعت کو تفتیش کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرنے کا حق ہے۔








