اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے صحت، تعلیم اور ماحولیات کو خصوصی اہمیت اور سب سے زیادہ ترجیح دینے کے اقدام کو سراہا ہے۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے حکومت کے کرپشن کے خاتمے کے ایجنڈے اور ادارہ …
،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جرمن سفیر سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے صحت، تعلیم اور ماحولیات کو خصوصی اہمیت اور سب سے زیادہ ترجیح دینے کے اقدام کو سراہا ہے۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے حکومت کے کرپشن کے خاتمے کے ایجنڈے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب پیشقدمی کو سراہا اور جرمن حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جرمن سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کی بدولت وہ جرمن ایئر لائنز لفتھانسا کی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ جرمن وفد نے وفاقی وزیر کو اپنے گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں کے دورے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ و








