لاہور ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے شہر وں سے درخت کاٹ کر سیمنٹ اور کنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کر کے شہر وںکا حلیہ بگاڑ دیا،ہماری حکومت وزیر اعظم کے گرین اینڈ کلین پاکستان ویژن کے تحت شہروں کی خوبصورتی کو بحال کریں گے،گزشتہ سال لاہور شہر میں اڑھائی لاکھ درخت لگائے گئے اور مزید …
، سموگ کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے حکومت سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے،وزیر صنعت و تجارت

مزید خبریں
لاہور ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے شہر وں سے درخت کاٹ کر سیمنٹ اور کنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کر کے شہر وںکا حلیہ بگاڑ دیا،ہماری حکومت وزیر اعظم کے گرین اینڈ کلین پاکستان ویژن کے تحت شہروں کی خوبصورتی کو بحال کریں گے،گزشتہ سال لاہور شہر میں اڑھائی لاکھ درخت لگائے گئے اور مزید اڑھائی لاکھ درخت لگائے جائیں گے ،پارکوں میں تفریحی سہولتوںکو بہتر کیا جارہا ہے جبکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کھیل کے میدان بنائے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر نے بدھ کے روز لاہور کے مختلف پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں سہولیات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود ،چیئرمین پی ایچ اے ،ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ،صوبائی وزیر نے کہا کہ سموگ دنیاکا سب سے بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے اور وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت اس مسئلہ پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرا کے وہاں عوام کیلئے پارک بنائے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلی اپنے دور اقتدار میں میٹروبس ،اورینج لائن ٹرین اور انڈر پاسز کے منصوبوں کے پیچھے پڑے رہے لیکن ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے پر کوئی توجہ نہ دی، میٹروبس اور اورینج لائن ٹرین کے منصوبوں کی وجہ سے خراب ہونے والے پارکوں کو بحال کریں گے اورعوام کے تعاون سے سموگ کے مسئلہ پر قابو پا ئیں گے،مہنگائی کی روک تھام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ گرانفروشی کے خلاف جاری مہم کے دوران اب تک گرانفروشوں کو 45 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ کئے گئے ہیں ،4 ہزار مقدمات درج کئے گئے ہیں اور 31 سو ناجائز منافع خوروں کو جیل میں ڈالا گیا ہے ،عوام کا استحصال کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ،پنجاب واحد صوبہ ہے جہا ں 20 کلو آٹا کا تھیلا 808 روپے ،چینی 70 روپے فی کلو اور گھی 140 سے 180 روپے فی کلو گرام کے حساب سے مل رہا ہے،مشیر وزیر اعلی آصف محمود نے کہا کہ شہروں میں پارکوں اور گرائونڈز کی بحالی اور بہتر سہولتوں کی فراہمی کا پلان بنا لیا ہے اور اس پر عمل درآمد کیلئے مانیٹرنگ کا بھی موثر نظام وضع کر لیا گیا ہے،راولپنڈی میں پی ایچ اے کے کلاس فور کے ملازمین کومستقل کیا جارہا ہے جبکہ دیگر شہروں کے پی ایچ کے ملازمین کوبھی مستقل کیا جائے گا،صوبائی وزیر نے مشیر وزیراعلی کے ہمراہ ڈونگی گرائونڈ سمن آباد ،لیڈز پارک ،جناح کالونی پارک اور دیگر مختلف پارکوں اور کھیلوں کے میدانوں کا دورہ کیا۔








