اسلام آباد ۔14 مارچ(اے پی پی) سیکرٹری سینٹ امجد پرویز نے کہا ہے کہ ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے لئے کمیٹی اور سیاسی امور کی کمیٹی کے اجلاس ایشیائی ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کے لئے مل بیٹھنے کا بہترین موقع ہیں‘ پاکستان ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے فورم کو فعال بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے لئے کمیٹی …
، سیکرٹری سینٹ امجد پرویز کا ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے لئے کمیٹی کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب
مزید خبریں
اسلام آباد ۔14 مارچ(اے پی پی) سیکرٹری سینٹ امجد پرویز نے کہا ہے کہ ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے لئے کمیٹی اور سیاسی امور کی کمیٹی کے اجلاس ایشیائی ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کے لئے مل بیٹھنے کا بہترین موقع ہیں‘ پاکستان ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے فورم کو فعال بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے لئے کمیٹی کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے لاہور‘ اسلام آباد اور کمبوڈیا میں جو ابتدائی اجلاس ہوئے ان کے بڑے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔








