اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بچوں کو پاکستان کا مستقبل اور معمار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نئی نسل کو بالخصوص معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے ہم سب ملکر اپنے ملک کو خوبصورت ‘ خوشحال اورمضبوط بنائیں گے‘ بچے معصوم اور من کے سچے ہوتے ہیںقوم کے نونہال میری جان ہیں اور مجھے …
وزیراعظم محمد نوازشریف کا اسلام آباد کے سکولوں میں نئی بسوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بچوں کو پاکستان کا مستقبل اور معمار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نئی نسل کو بالخصوص معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے ہم سب ملکر اپنے ملک کو خوبصورت ‘ خوشحال اورمضبوط بنائیں گے‘ بچے معصوم اور من کے سچے ہوتے ہیںقوم کے نونہال میری جان ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے ان کو ہر ممکن بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائیں جائیں گے ۔ بدھ کو یہاں اسلام آباد میں وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت اسلام آباد کے سکولوں میں طلباءو طالبات کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے حوالے سے نئی بسوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور مستقبل کے معمار ہیں‘ بچے انشاءاللہ پاکستان کو مزید مضبوط بنائیں گے، ہم جو کچھ اپنے ملک کے لئے کررہے ہیں بچے اس سے 100 گنا زیادہ کریں گے اسی لئے ہم چاہتے ہیں کہ ہر سکول خوبصورت ہو وہاں پر بہترین ماحول ہو اور بچوں کو تمام تر سہولیات دستیاب ہوں۔








