اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے انضمام اور علاقے کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں وفاقی حکومت اور تمام صوبائی حکومتوں میں مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے یوتھ ونگزکے جرگے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے یوتھ ونگزکے جرگے سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے انضمام اور علاقے کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں وفاقی حکومت اور تمام صوبائی حکومتوں میں مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے یوتھ ونگزکے جرگے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ جرگے میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن، انصاف سٹوڈنٹس، قومی وطن پارٹی یوتھ ونگ، اسلامی جمعیت طلبہ، فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پختون سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، خیبر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن و دیگر یوتھ جماعتوں اور تنظیموں کے عہدیدار شریک تھے۔ وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ اور معروف صحافی سلیم صافی بھی ملاقات میں موجود تھے۔








