کوالالمپور ۔ 14 نومبر (اے پی پی) دفاعی چیمپئن بھارت متواتر دوسری شکست کے بعد یوتھ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گیا، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور افغانستان کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، سری لنکن ٹیم بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے آخری لیگ میچز میں بنگلہ دیش …
، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
مزید خبریں
کوالالمپور ۔ 14 نومبر (اے پی پی) دفاعی چیمپئن بھارت متواتر دوسری شکست کے بعد یوتھ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گیا، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور افغانستان کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، سری لنکن ٹیم بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے آخری لیگ میچز میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے بھارت انڈر 19، افغانستان انڈر 19 ٹیم نے متحدہ عرب امارت انڈر 19 جبکہ نیپال انڈر 19 ٹیم نے ملائیشیا انڈر 19 کو شکست فاش سے دوچار کیا، گروپ اے میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے دفاعی چیمپئن بھارت انڈر 19 کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 8 وکٹوں سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا،








