، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی کاجلسہ عام سے خطاب

مری ۔ 2 مئی (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے ہر دور حکومت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیااور اسی لیے مخالفین کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پرہی 2018 کے انتخابات میں کامیابی سمیٹے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا …

مری ۔ 2 مئی (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے ہر دور حکومت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیااور اسی لیے مخالفین کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پرہی 2018 کے انتخابات میں کامیابی سمیٹے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہاریونین کونسل سیر شرقی کے گاﺅں میرارحمال میں پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ جلسہ میں سنیٹر بیرسٹر جاوید عباسی سمیت معززین علاقہ منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ گلیات اور سرکل لورہ کوجلدہی سوئی گیس فراہم کر کے عوام کی دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply