آئندہ انتخابات میں بھی کامیاب ہو کر مسلم لیگ (ن)عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گی، سردارمہتاب احمد خان

اسلام آباد۔ 11 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما ویوسی 41 اسلام آبادسے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عملی اقدامات کرکے ملک کی معیشت کو مضبوط کیا۔ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والے ایک صوبہ نہیں بناسکے پاکستان کیا بنائےں گے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہر دورمیں آئین، …

اسلام آباد۔ 11 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما ویوسی 41 اسلام آبادسے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عملی اقدامات کرکے ملک کی معیشت کو مضبوط کیا۔ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والے ایک صوبہ نہیں بناسکے پاکستان کیا بنائےں گے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہر دورمیں آئین، قانون اور جمہوریت کی سربلندی کیلئے میاں نوازشریف کی قیادت میں جدوجہد کی جو بھرپور کامیابی سے جاری ہے اور ہماری منزل مستحکم پاکستان اور عوامی خوشحالی ہے۔ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہو کر پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی اور دھرنا پارٹی کی جھوٹ پر مبنی سیاست عوام جان چکی ہے۔ لا ک ڈاﺅن کرنے والے قوم اور ملک کانقصان کرنے پر 2018ءکے انتخابات میں خیبرپختونخوا سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے، دھرنا پارٹی خیبرپختونخوا میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔ نام نہاد تبدیلی کے بلند بانگ دعوﺅں سے عوام بےزار ہیں اور ترقی مخالف اپنے صوبہ کی عوام کا سامنا نہیں کرسکتے۔

مزید خبریں