اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے آئندہ ربیع سیزن میں کھادوں کی فروخت میں 7 فیصد کے اضافہ کی توقع ہے اور اس دوران کھادوں کی مجموعی فروخت کا حجم 4.84 ملین ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔ نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمینٹ سینٹر (این ایف ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق خریف سیزن کے دوران کھادوں کی مجموعی فروخت میں 27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ …
آئندہ ربیع سیزن میں کھادوں کی فروخت میں 7 فیصد اضافہ متوقع
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے آئندہ ربیع سیزن میں کھادوں کی فروخت میں 7 فیصد کے اضافہ کی توقع ہے اور اس دوران کھادوں کی مجموعی فروخت کا حجم 4.84 ملین ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔ نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمینٹ سینٹر (این ایف ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق خریف سیزن کے دوران کھادوں کی مجموعی فروخت میں 27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور حال ہی میں ختم ہونے والے خریف سیزن کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 3.52 ملین ٹن تک بڑھ گئی جو گزشتہ سال کے اسی سیزن کے مقابلہ میں 30 فیصد زائد رہی ہے جبکہ ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 13.3 فیصد کے اضافہ سے ڈی اے پی کھاد کی فروخت کا حجم 7 لاکھ 90 ہزار ٹن تک پہنچ گیا۔








