آئندہ سال کے دوران خام تیل کی پیدا وار میں اضافہ نہیں کرسکتے،اوپیک

لندن ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) تیل پیداکرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال کے دوران اپنی پیدا وار میں اضافہ نہیں کرسکتی جس کی وجہ بعض غیر اوپیک ملکوں کی جانب سے پیداوار اور سپلائی میں اضافہ ہے۔اوپیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گنور نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا کہ پیداوار میں اضافہ کرنے کی ضرورت تب ہو جب اس …

لندن ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) تیل پیداکرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال کے دوران اپنی پیدا وار میں اضافہ نہیں کرسکتی جس کی وجہ بعض غیر اوپیک ملکوں کی جانب سے پیداوار اور سپلائی میں اضافہ ہے۔اوپیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گنور نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا کہ پیداوار میں اضافہ کرنے کی ضرورت تب ہو جب اس کی سپلائی میں کمی نظر آئے۔انھوں نے کہا کہ اوپیک اور بعض غیر اوپیک ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کے باوجود عالمی آئل سٹاک میں 25 فیصد کمی ہوئی تاہم یہ عالمی ضرورت سے اب بھی اوسطا 145 ملین بیرل زیادہ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply