اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں زرعی معیشت پر 9 گھنٹے بحث ہر صورت ہوگی' یہ انتہائی حساس اور اہم معاملہ ہے' آئندہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملنا چاہیے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں زرعی معیشت پر بحث کا آغاز ہوا تو مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ …
آئندہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملنا چاہیے، سپیکر قومی اسمبلی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں زرعی معیشت پر 9 گھنٹے بحث ہر صورت ہوگی’ یہ انتہائی حساس اور اہم معاملہ ہے’ آئندہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملنا چاہیے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں زرعی معیشت پر بحث کا آغاز ہوا تو مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ایوان میں نہ تو متعلقہ وزیر اور نہ ہی وزارت سے متعلقہ عملہ موجود ہے اس لئے اس بحث کو وزیر کے آنے تک موخر کیا جائے جس پر وزیر مملکت علی محمد خان نے بھی اس سے اتفاق کیا اور کہا کہ متعلقہ وزیر اور سٹاف کی موجودگی میں یہ بحث سودمند ہو سکتی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ متعلقہ سیکرٹری بھی موجود نہیں ہے۔ متعلقہ وزیر نے اطلاع دی کہ وہ وزارت کے کسی کام میں مصروف ہیں اس لئے اس کو موخر کرتے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ یہ بحث ہر صورت ہوگی ہمارا انحصار معیشت پر ہے اس لئے اس معاملے پر سیر حاصل بحث ہوگی۔








