آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 2010ءکا 50 فیصد بنیادی تنخواہ میں ضم، 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس کا اعلان، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کی تجویز

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 2010ءکا 50 فیصد بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے اس پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کی تجویز ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران حکومت …

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 2010ءکا 50 فیصد بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے اس پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کی تجویز ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کا اعلان کیا جس کے مطابق انہوں نے کہا کہ بجٹ 2016-17ءمیں تین ایڈہاک ریلیف الاﺅنس تنخواہ میں ضم کئے گئے تھے تاہم 2009ءاور 2010ءکے افواج پاکستان اور سول ملازمین کے 2010ءکے ایڈہاک ریلیف الاﺅنس کو ضم نہیں کیا گیا تھا کیونکہ یہ بڑے الاﺅنس تھے، اس سلسلے میں تسلسل سے سفارشات موصول ہو رہی تھیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ انہیں آج یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ الاﺅنسز بھی تنخواہ میں ضم کر دیئے جائیں گے اور ضم کے بعد بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس 2017ءدیا جائے گا۔ افواج پاکستان کے لئے ضرب عضب الاﺅنس اس کے علاوہ ہے۔ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ سکیل 5 تک کے ملازمین کو 5 فیصد ہاﺅس رینٹ الاﺅنس کی کٹوتی سے مستثنیٰ کیا جا رہا ہے۔ ڈیلی الاﺅنس کی شرح 60 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے۔ اردلی الاﺅنس 12 ہزار سے بڑھا کر 14 ہزار روپے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان تمام اقدامات پر 125 ارب روپے اضافی خرچ کا تخمینہ ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے سال کے سیلری اور الاﺅنسز میں اضافی خرچ 67 ارب روپے تھا۔ مزدور کی کم سے کم اجرت 14 ہزار روپے سے بڑھا کر 15 ہزار روپے کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply