اسلام آباد۔ 10 مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں میں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جامع اور مؤثر معاشی منصوبہ بندی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بجٹ تجاویز طلب کی جا رہی ہیں۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو علاقائی تنازعات اور معیشت پر بڑھتے …
آئندہ وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں میں ریلیف فراہم کیا جائے گا، ہارون اختر خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 10 مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں میں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جامع اور مؤثر معاشی منصوبہ بندی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بجٹ تجاویز طلب کی جا رہی ہیں۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو علاقائی تنازعات اور معیشت پر بڑھتے ہوئے ٹیکس بوجھ کے باعث بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ جنگی نوعیت کی صورتحال کے خاتمے کے بعد حکومت عوام کے لیے ریلیف پیکجز اور مراعات کا اعلان کرے گی۔
ہارون اختر خان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف معیشت اور عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ، وزیراعظم معاشی حالات کی بہتری کے لیے دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سے ملاقات کے دوران کہیں۔ملاقات میں وفاقی بجٹ تجاویز، پاکستان کی معاشی صورتحال اور ٹیکسیشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہارون اختر خان نے کہا کہ وزارتِ صنعت و پیداوار تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت کے فیصلوں اور وزیراعظم شہباز شریف کی مسلسل کوششوں سے موجودہ معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی۔اس موقع پر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر نے ہارون اختر خان کو گوجرانوالہ ایکسپو 2026 میں شرکت کی دعوت دی، جو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔








