اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی/وسطی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم …
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی/وسطی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی/وسطی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 15، دیر 12، سیدو شریف اور کاکول 5، میر کھانی اور پاراچنار 3، بونجی 2 اور بگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 42، دالبندین اور چھور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








