لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، خانیوال، ساہیوال، لیہ ، کوٹ ادو، بہاولپور،رحیم خان، راجن پور، ملتان اور گرد و نواح میں سموگ اور ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر …
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد وخشک ر ہے گا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، خانیوال، ساہیوال، لیہ ، کوٹ ادو، بہاولپور،رحیم خان، راجن پور، ملتان اور گرد و نواح میں سموگ اور ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک جبکہ ہلکی دھندچھائی رہی ۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت9 اور زیادہ سے زیادہ 22 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 24 فیصدرہا۔








