محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں زیادہ تر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ ترگرم اور مرطوب رہا جبکہ بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر …
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مرطوب ر ہے گا۔ محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں زیادہ تر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ ترگرم اور مرطوب رہا جبکہ بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔
گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24اور زیادہ سے زیادہ 34سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح45فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح157فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 151،برکی روڈ168، اے آر سی 132،ماڈل ٹائون 157، ائیر واچ پاکستان 162،عسکری ٹین143، بیدیاں روڈ142اور علامہ اقبال ٹاون میں88ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔








