آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ جنوبی پنجاب، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ جنوبی پنجاب، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش رسالپور میں 5 ملی میٹر، سیدو شریف 4 ، لوئر دیر اور ڈی جی خان ایک، بگروٹ9 اور ہنزہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply