آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر تیز /موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے ،ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر تیز /موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے ،ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔بارش خیبرپختونخوا: کالام 10، چترال 07، دیر 05، مالم جبہ 04، پٹن 03، میر کھانی ، دروش اور پاراچنار 02 گلگت بلتستان: استور 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پیر کے روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی40، میرپورخاص، روہڑی،ٹنڈوجام38اور سکھر میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ایران میں حالیہ صورتحال کے سبب ہوائیں آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچا سکتی ہیں جس سے وہاں فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔








