اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ اس دوران پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
اس دوران پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔
پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونحوا کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔اتوار کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی08، اسکردو، گوپس ، بگروٹ منفی06، زیارت ، پاراچنار منفی04، قلات ، استور اور کالام میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








