آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک ، جنوبی و وسطی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک ، جنوبی و وسطی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ،تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ،اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا ،تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان کے علاقوں استور 14، چلاس 12، بونجی 08، گوپس ، گلگت 07، بگروٹ 05، سکردو02، کشمیر میں مظفر آباد(سٹی 04 ، ائیرپورٹ 03 )، خیبرپختونخوا میں کالام ، پٹن 14، دروش 11، چترال ، مالم جبہ 08، سیدو شریف 07، تخت بائی ،کاکول 04، بالاکوٹ 03، لوئر دیر، دیر اور پاراچنار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو 48،نورپور تھل اور شہید بینظیر آبادمیں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں اثرانداز ہے جو 23 مئی تک بالائی علاقوں پربرقرار رہ سکتا ہے۔








