آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمے کی جانب سے اتوار کو جاری رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ، سکردو منفی 08، کالام اور زیارت منفی 07، استور منفی06، قلات منفی 04، دیر اور راولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ …

اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمے کی جانب سے اتوار کو جاری رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ، سکردو منفی 08، کالام اور زیارت منفی 07، استور منفی06، قلات منفی 04، دیر اور راولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔