اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہےگا تاہم دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم شمالی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہےگا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہےگا تاہم دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم شمالی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا۔
پیر کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 07،اسکردو منفی03، استور منفی02، بگروٹ منفی01 اورگوپس میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








