اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے ،میدا نی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے ،میدا نی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا۔ میدا نی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے۔ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت روہڑی، بہاولنگر، مٹھی، شہید بینظیرآباد، دادو اور حیدرآباد 37 ریکارڈ کیا گیا ۔








