اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شما لی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان, کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود سے ابرآلود ر ہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے ،میدانی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شما لی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان, کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود سے ابرآلود ر ہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے ،میدانی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا۔ میدا نی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے۔ اتوار کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی40،تربت ، شہید بینظیر آباد،لسبیلہ ، حیدرآباد اور چھور میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








