اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم جنوب مشر قی سندھ ، جنو ب مشر قی بلو چستان، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، کشمیر اورگلگت بلتستان مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کوملک کے …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم جنوب مشر قی سندھ ، جنو ب مشر قی بلو چستان، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، کشمیر اورگلگت بلتستان مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، شمال مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: پاراچنار 40، مالم جبہ 29، میر کھانی 03، پنجاب: شیخوپورہ 34، حافظ آباد 10، گوجرانوالہ 04، مری، گجرات اور نارووال 02، سندھ: چھور 02، کشمیر: راولاکوٹ 01 ریکارڈ کیا گیا۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دا لبندین اور شہید بینظیر آباد میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








