آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد وخشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونحواکےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند /سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونحواکےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند /سموگ پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہےجبکہ پنجاب اور خیبر پختونحواکےمیدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم پنجاب اور خیبر پختونحواکے چند میدانی اضلاع میں دھند/سموگ چھائی رہی۔منگل کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 10 ، لہہ منفی 09، گلگت منفی 06،کوئٹہ منفی 04،زیارت،قلات،بابوسر ،گوپس ،استورمنفی 03 ، بگروٹ اور دیرمیں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔