اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈائون جاری رہا جس کے دوران سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 13 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات …
اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈائون

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈائون جاری رہا جس کے دوران سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 13 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث نو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2,200گرام چرس اور مختلف بور کے تین عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چار مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
اسلام آباد پولیس کی”No to Weapon”مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے،سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ’’پکار-15‘‘ پر فوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔







