راولپنڈی پولیس نے ہراسگی، دست درازی، منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ اور دھوکہ دہی سمیت مختلف جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے 12 سالہ لڑکی سے نازیبا حرکات اور ہراسگی کے مقدمہ میں دو ملزمان کو گرفتار کیا
راولپنڈی ، منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ اور دھوکہ دہی میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی۔9ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ہراسگی، دست درازی، منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ اور دھوکہ دہی سمیت مختلف جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے 12 سالہ لڑکی سے نازیبا حرکات اور ہراسگی کے مقدمہ میں دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ مدعیہ کے مطابق اس کی بیٹی اپنی خالہ کے گھر جارہی تھی کہ ملزمان نے اسے ہراساں کیا اور نازیبا حرکات کیں۔پیرودھائی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو افراد کو گرفتار کیا، ملزمان نے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کیا تھا۔ گوجرخان پولیس نے خاتون سے دست درازی، تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا، جو 2024ء سے پولیس کو مطلوب تھا۔راولپنڈی پولیس نے چیک ڈس آنر کے دو مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا، جبکہ مختلف تھانوں کی پولیس نے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں مزید ملزمان کو گرفتار کرکے 1 کلو 200 گرام چرس، 35 لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی جاری ہے۔







