ستھرا پنجاب اینٹی لٹرنگ سکواڈ شہر بھر کی کمرشل مارکیٹس اور شاہراہوں پر متحرک ہے، ترجمان

شہر لاہور کو ویسٹ فری بنانے کے لیے ستھرا پنجاب اینٹی لٹرنگ سکواڈ فیلڈ میں متحرک ہے۔ ترجمان کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر ستھرا پنجاب اینٹی لیٹرنگ سکواڈ کی جانب سے

لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):شہر لاہور کو ویسٹ فری بنانے کے لیے ستھرا پنجاب اینٹی لٹرنگ سکواڈ فیلڈ میں متحرک ہے۔ ترجمان کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر ستھرا پنجاب اینٹی لیٹرنگ سکواڈ کی جانب سے شہر بھر کی شاہراہوں اور کمرشل مارکیٹس میں روزانہ کی بنیاد پر آگاہی ایکٹیویٹیز کا انعقاد کیا جا رہا ہے

جبکہ تمام ٹائونز میں صفائی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے اینٹی لٹرنگ سکواڈ کا دونوں شفٹوں میں گشت بھی جاری ہے۔موثر صفائی انتظامات کے تحت ستھرا پنجاب کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے اینٹی لٹرنگ سکواڈ نے خیابان جناح،رنگ روڈ،فردوس چوک اور فرخ آباد کی مارکیٹس میں دن کی شفٹ میں صفائی آگاہی ایکٹیویٹیز کا انعقاد کیاجبکہ چلڈرن ہسپتال، کلمہ چوک، پنڈی سٹاپ، ماڈل ٹائون کچہری، کوٹ لکھپت روڈ اور فیصل ٹائون میں بھی اینٹی لیٹرنگ سکواڈ مارچ کر کے صفائی کا پیغام پہنچایا گیا۔

خصوصی آگاہی سرگرمیوں کے تحت اینٹی لیڑنگ سکواڈ نے آئوٹ فال روڈ، بند روڈ، سگیاں، شاہدرہ موڑ اورپھول منڈی میں دکانداروں کودکانوں کے باہر کوڑا نہ پھینکنے اور صفائی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے دکانداروں کو دکانوں کے باہرڈسٹ بنز رکھنے کی ہدایات بھی کیں۔مزید برآں کوڑا پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی اور جرمانوں کے بارے میں بھی آگاہی کا سلسلہ جاری ہے۔اینٹی لٹرنگ سکواڈ ایکٹیویٹیز کامقصد شہریوں اور کاروباری طبقے کو صفائی کی ذمہ داری میں اپنا کردار ادا کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔