پشاور، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کی زیرصدارت بنوں گل سٹی پرجاری ترقیاتی کاموں کےحوالےسے کھلی کچہری

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی زاہد خان نے بنوں گل سٹی پرجاری ترقیاتی کام تیزکرنے اور اراضی مالکان کے تحفظات دورکرنے کیلئے کھلی کچہری منعقد کی ۔ اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنوں گل سٹی کےقیام سے ضلع بنوں اورملحقہ اضلاع سمیت پورے جنوبی اضلاع کو ایک بڑا رہائشی منصوبہ مل جائے گا

پشاور۔ 09 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی زاہد خان نے بنوں گل سٹی پرجاری ترقیاتی کام تیزکرنے اور اراضی مالکان کے تحفظات دورکرنے کیلئے کھلی کچہری منعقد کی ۔ اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنوں گل سٹی کےقیام سے ضلع بنوں اورملحقہ اضلاع سمیت پورے جنوبی اضلاع کو ایک بڑا رہائشی منصوبہ مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج جنوبی اضلاع کی مریضوں کیلئے جدید بڑے کارڈیالوجی ہسپتال کے قیام کا دورہِ، مین گیٹ، سڑکوں اورحفاظتی دیوارپرجاری ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنربنوں عمرخطاب ، ڈائریکٹرایڈمن امان الحق، ڈائریکٹرٹیکنیکل عمران ہلال، انچارج بنوں گل سٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرانعام وزیربھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔ ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی نے مزید کہا کہ بنوں گل سٹی کی جدید سہولیات پرمشتمل رہائشی منصوبہ وجود میں آنے سے پورے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی جس سے ترقی کے نئے مواقع کھلیں گے۔ انہوں نے کھلی کچہری میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے متعلقہ افراد کے جائز حقوق اور انکی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، کھلی کچہری میں ایم این اے مولانا سید نسیم علی شاہ کا بھائی بصیرعلی شاہ الہاشمی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ قبل ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل انعام وزیرنے ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی زاہد خان کو بنوں گل سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں، منصوبے میں جاری پیش رفت اورانتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی ۔