اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا تاہم شمال مغربی/شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیراور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا تاہم شمال مغربی/شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیراور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔ پنجاب اوربالائی سندھ کے بعض اضلاع میں دھند/سموگ چھائی رہی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 05، گوپس، بگروٹ اور سکردو میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








