اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا تاہم بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف بار ی کا امکان ہے، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب کے اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل (بدھ) …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا تاہم بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف بار ی کا امکان ہے، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب کے اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل (بدھ) شمالی بلوچستان ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف بار ی کی توقع ہے۔ شمال مشرقی/جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح/رات کے اوقات دھند کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی اور مغربی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا۔شمال مغربی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ اس دوران پنجاب میں درمیانی سے شدیددھند چھائی رہی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان تربت 11، کوئٹہ (سمنگلی 08، سٹی 04) اور پنجگور 08، جیوانی 06، پسنی 04، اورماڑہ 03، قلات، دالبندین 01، خیبرپختونخوا: چترال 09، دیر (اوپر 07، لوئر 03) ،میرکھانی، پٹن 07، کالام، دروش، سیدو شریف 05، پاراچنار 04 اور مالم جبہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ برف باری مالم جبہ ایک انچ ریکارڈ کی گئی۔








