آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے اور خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں …

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے اور خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ خطہ پوٹھوہار اورکشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑا ۔پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونحوا کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔

منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی12، سکردومنفی10، گوپس منفی09، استور منفی08، گلگت منفی07 ، بگروٹ ،ہنزہ منفی 06 اور قلات میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں