اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں صبح /رات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی /مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہلکی برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، پہا ڑی علاقوں میں صبح /رات میں شدید سرد رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں صبح /رات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی /مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہلکی برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سردرہا۔
تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اورمری میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش /برفباری ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواپٹن 11، کالام 08، بالاکوٹ 04، سیدو شریف 02، گلگت بلتستان: گوپس 05، استور 02، کشمیر، راولاکوٹ ،گڑھی دوپٹہ 03، مظفر آباد ( سٹی 03،ایئرپورٹ 02)، پنجاب: مری میں01 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہیہ منفی 11 ،کالام منفی08، مالم جبہ منفی05، استور، اسکردو منفی04، نتھیا گلی میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








