آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمایت نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان ،خیبرپختونخوا ،بالائی / وسطی پنجاب، کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر …

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمایت نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان ،خیبرپختونخوا ،بالائی / وسطی پنجاب، کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہا۔ وسطی/جنوب مغربی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں خضدار 16 ملی میٹر، کشمیر میں مظفرآباد (ائیرپورٹ 07، سٹی 04)، راولا کوٹ 03، گلگت بلتستان میں استور میں 01ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت روہڑی ،خیرپور38، مٹھی، سکھر،لاڑکانہ،موہنجو داڑو اور شہید بینظیر آباد میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔