آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے ،با لا ئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے ،با لا ئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے تاہم با لا ئی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان،کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم با لا ئی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران کشمیر ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علا قوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔
بالائی خیبرپختونخوا اوربالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو ئی..سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: پٹن 04،سیدو شریف 02، کالام 01، پنجاب: اوکاڑہ 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظرآباد47، ٹنڈو جام،جیکب آباد ، دادو ،حیدرآبادمیں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









