آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقے شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر اور ملحقہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا تاہم بالائی/وسطی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔
سب سےزیادہ بارش پنجاب میں اوکاڑہ 25، سرگودھا سٹی 18، فیصل آباد 15، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ 09، شیخوپورہ 08، جھنگ 05، لاہور (سٹی 04، ایئرپورٹ 02)، ساہیوال 04، جوہرآباد 03، بہاولنگر 02، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد 01،
خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 17، دیر (بالائی)، پٹن 01 جبکہ گلگت بلتستان میں استور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 45، لسبیلہ، مٹھی 44، چھور 43، میرپورخاص میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔







