آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم بعد از دوپہر بالائی پہاڑی علاقوں/شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک اور سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی توقع

مزید خبریں
اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم بعد از دوپہر بالائی پہاڑی علاقوں/شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، با لائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور گڑھی دوپٹہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو ئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: لاہور (سٹی 24، ائیرپورٹ 19) ،خیبرپختونخوا: پارا چنار 07، دیر 02، کالام اور پٹن 01، گلگت بلتستان: استور 02، سکردو 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد،سبی، سکھر، روہڑی، موہنجوداڑو، لاڑکانہ، حیدرآباد 45، رحیم یار خان، تربت اور خیرپور میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







