آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا:چراٹ 25، بالاکوٹ 18، بابوسراور مالم جبہ میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو ، 43، سبی، دالبندین، نور پور تھل، نوکنڈی ، روہڑی ، بھکراور بونجی میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں