آئیسکو ، بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے کل (ہفتہ) کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر …

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے کل (ہفتہ) کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 9 مئی 2026 کو اسلام آباد سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک ،یوفون، ایس ای ایس، فضل گھی، انڈسٹریلIII، انڈسٹریلII، وارد ٹیلی کام، پی ٹی این،

انڈسٹریلI، ای وی سیII فیڈرز ،راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک ،سمرزار، این پی ایفI، این پی ایفII، ڈاکٹر ٹاؤن، پی ڈبلیو ڈیI، پی ڈبلیو ڈیII فیڈرز ،راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک، اڈیالہ، ڈھوک نور جبکہ صبح 06:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک سی او بی لین، عسکری11، چیئرنگ کراس فیڈرز ،اٹک سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک، فوارہ چوک، قاضی آباد، پی ایم کالونی، ایئر یونیورسٹی فیڈرز ،جہلم سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک ،

کھائی کلیا، نتھوالہ، سنگھوئی، صفدر شہید، نیو سنگھوئی، چھوٹالہ، کریالہ، میٹرو سٹی، گرینڈ سٹی، بولانی، ایف9 (چک دولت) فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک ،132 کے وی چکوال بھگوال تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

C:ahc-maj/P:ahc/L:skt/R:skt