آئیسکو ، بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل پیر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل پیر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔اتوار کوترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔14 ستمبر کو اسلام آباد سرکل میں صبح 7 بجے سے صبح 11 بجے تک ہائی وے، ضیاء مسجد، اقبال ٹاؤن جبکہ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک نمبل فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک امیر حمزہ، ایچ پی ٹی، آفیسر کالونی، آئی14/3، لکھو روڈ، رینج روڈ، سیہام، چکّرہ، ڈھوک سلیمان فیڈرز، اٹک سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک اٹک رورل، تین میلہ، باغ نیلاب، قاضی آباد جبکہ صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک حسین آباد فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 11 بجے تک کریالہ، میٹرو سٹی،گرینڈ سٹی، بولانی، منڈی بھلوال،شمسی آباد، فتح پور، ملٹری کالج، چپران فیڈرز، چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک خانپور فیڈر، جی ایس او سرکل میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی برہان جبکہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی نیو واہ بہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔